اسرائیل اور لبنان میں براہ راست مذاکرات کا آغاز، لبنانی صدر کا اعلان

IMG 20260409 WA2328


بیروت
لبنان کے صدر جوزف عون نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے اور موجودہ کشیدگی کا واحد پائیدار حل دونوں ممالک کے درمیان مستقل جنگ بندی ہے۔
صدر عون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس عمل کی حمایت جاری رکھے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو جنگ کی تباہ کاریوں سے نجات دلائی جا سکے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ پوسٹ