روسی کمپنی کا ایرانی جوہری پلانٹ سے مزید عملہ نکالنے کا فیصلہ برقرار

IMG 20260409 WA2377


ماسکو / تہران
روسی جوہری کمپنی نے ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ سے اپنے بقیہ عملے کو بھی نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق کمپنی کے سربراہ نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے باوجود یہ فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا اور ابھی وقت نہیں آیا کہ ساتھیوں کو بوشہر پلانٹ واپس بھیجا جائے۔
رپورٹس کے مطابق روسی کمپنی کے 611 ارکان آرمینیا کے راستے پہلے ہی واپس روس جا چکے ہیں، جبکہ ابھی تقریباً 50 روسی ماہرین پلانٹ میں موجود ہیں جنہیں بھی جلد نکالا جائے گا۔
بوشہر ایران کا واحد آپریشنل جوہری پلانٹ ہے جسے روس نے تعمیر کیا اور وہاں اپنا عملہ تعینات کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران اس پلانٹ پر چار بار حملے کیے گئے، جس کے بعد سے صورتحال انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔
روسی عملے کے انخلا کو ماہرین خطے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ