یروشلم / مغربی کنارہ
اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ، لبنان اور شام میں جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل اپنی سرحدوں کو مزید وسعت دے گا۔ انہوں نے یہ بیان مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر دیا۔
اسموٹریچ نے کہا کہ لبنان میں دریائے لیتانی تک اسرائیلی سرحد بڑھائی جائے گی، جبکہ شام میں جبلِ حرمون اور دیگر حساس علاقوں میں بفر زون قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ توسیع محض فوجی نہیں بلکہ سیاسی اقدامات کے ذریعے بھی عمل میں لائی جائے گی۔
اسرائیلی وزیر کے اس بیان نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے براہِ راست متصادم ہے۔

