اسلام آباد مذاکرات علاقائی امن کی راہ ہموار کریں گے  وزیراعظم

IMG 20260411 WA1562 scaled


اسلام آباد (جی این پی): اسلام آباد امن مذاکرات کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی۔
امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر موجود تھے۔ وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی شریک تھے۔
وزیراعظم نے دونوں وفود کی تعمیری مذاکرات میں شرکت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دونوں فریقین کے درمیان پائیدار امن کے حصول کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ پوسٹ