امریکہ میں سسٹم بریک ڈاؤن ہزاروں فلائٹس روک دی گئیں بحالی میں دشواریاں

news 1794607182 4594



news 1794607182 4594

(وسیم عظمت)  امریکہ کے تمام ائیرپورٹس سے  کسی بھی ائیر پورٹ کے لئے جانے والی تمام فلائٹس فوری طور پر روک دی گئی ہیں۔ بین الاقوامی پروازوں کے معاملے کو انفرادی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔

امریکہ کی ہوائی نقل و حمل کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی ایف اے اے نے حکم جاری کیا ہے کہ غیر معمولی حالات کے سبب امریکہ کے تمام ائیر پورٹس سے  کسی بھی ائیر پورٹ کے لئے جانے والی تمام شیدولڈ فلائتص کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ اب آئندہ ہدایات ملنے تک امریکہ کے کسی ائیر پورٹ سے  کسی بھی منزل کے لئے کوئی فلائٹ روانہ نہیں کی جا رہی۔

ایف اے اے کی ہدایات کے مطابق بیرون ملک سے امریکہ کے سینکڑوں ائیرپورٹس کے لئے آنے والی فلائٹس کو  الگ سے دیکھا جا رہا ہے۔

ان ہنگامی حالات کی فوری طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی جن کی وجہ سے امریکہ کے سینکڑوں ائیرپورٹس سے دنیا کی سینکڑوں منازل کی طرف طے شدہ انٹرنیشنل فلائتس کو فی الفور روک دیا گیا ہے۔

ایف اے اے (FAA) نے ایک ایڈوائزری میں کہا ہے کہ "اگلے نوٹس تک تمام پروازوں کو زمین پر ہی روکے رکھا جائے۔” مزید کہا گیا کہ "بین الاقوامی پروازوں کے معاملے کو انفرادی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔”

یہ ایک تازہ ترین خبر ہے اور اس میں مزید اپ ڈیٹس شامل کی جائیں گی۔

 آٹھ ہزار فلائٹس کینسل

 ہزار پروازیں متاثر ہوئیں، صبح پونے پانچ بجے تک رک جانے والی فلائتس کی تعداد آٹھ ہزار کے لگ بھگ ہے۔  فضا میں موجود طیاروں کو منزل تک جانے کی اجازت دی گئی تھی جو بیشتر اب لینڈ کر چکے ہیں۔ 

یورپ سے امریکہ کیلئے تمام فلائٹس رکی ہوئی ہیں

یوروکنٹرول کے مطابق امریکی  ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث یورپ سے امریکہ جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

امریکی میٹ آفس موسم کی فورکاسٹ کرنے سے قاصر

الگ سے ایک اور مسئلہ سنگین صورت اختیار کر رہا ہے کہ  موسم کی صورتحال بتانے اور فورکاسٹ کرنے والے ادارہ  کو بھی ملک گیر انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام میں خرابی کا سامنا ہے۔ اس خرابی کے باعث ویب سائٹس پر موسم کی صورتحال، خصوصاً ویدر فورکاسٹ کی معلومات تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق تکنیکی ماہرین خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ ایک بریکنگ سٹوری ہے، جس کی تفصیل سامنے آنا باقی ہے۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ نے کیا بتایا؟

وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ایف اے اے (FAA) نے ’ایک ایسے مواصلاتی مسئلے کے بعد، جس نے تمام ’ایئر روٹ ٹریفک کنٹرول سینٹرز‘ کو متاثر کیا ہے،‘ پروازوں کی آمد و رفت روک دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ایف اے اے کے تکنیکی ماہرین اس مسئلے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘

ایف اے اے کی وضاحت

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "غیر معمولی حالات اور حفاظتی وجوہات کی بنا پر” امریکہ میں تمام پروازیں اگلے حکم تک روک دی گئی ہیں۔

پروازیں روکے جانے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی، تاہم FAA کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ مواصلاتی نظام میں کوئی خرابی پیدا ہوئی ہے جس نے ‘ایئر روٹ ٹریفک کنٹرول سینٹرز’ کو متاثر کیا ہے؛ یہ مراکز ملک بھر میں پروازوں کے نظام کو سنبھالتے ہیں۔

FAA نے ایک ہدایت نامے میں کہا، "اگلے حکم تک پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔ بین الاقوامی پروازوں کے معاملے کو انفرادی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔”

 ٹیلی کمیونیکیشن کی بندش؛ وجہ ہنوز نامعلوم

یہ مسئلہ ٹیلی کمیونیکیشن کی بندش سے پیدا ہوا ہے، لیکن سی این این نے (پاکستان میں ہفتہ کی صبح 4:08/واشنگٹن، نیویارک میں جمعہ کی شام سوا 6 بجے) کسی  ایئر لائن کے ایک ذریعے کے ھوالے سے بتایا کہ اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

 کوئی معلوم تھریٹ سامنے نہیں: ہوم لینڈ سکیورٹی

 ہوم لینڈ سیکیورٹی کے  وزیر مارکوین مولن نے کہا کہ گراؤنڈ  سٹاپ امریکہ کے لیے کسی تھریٹ  سے پیدا نہیں ہوا اور یہ صورتحال اس ہفتے کے مائیکروسافٹ کی خرابی سے بھی منسلک نہیں ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے میڈیا آؤٹ لیٹس کو بتایا کہ ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ سائبر حملہ نہیں ہے۔

امریکہ مین کئی گھنٹے سے رکی ہوئی تمام فلائٹس کے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خصوصی بریفنگ دی جا چکی ہے اور وہ سورتحال پر اپ ڈیٹ ہین۔ لیکن یہ نہین بتایا جا رہا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو  کیا بریفنگ دی گئی ہے۔

مسئلہ کب ختم ہو گا؟ کوئی ڈیڈ لائن نہیں

 کٹر،مپ حکومت کے  ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر مولن نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح چار بجے کے لگ بھگ یہ بتایا کہ فلائٹ آپریشنز بحال ہو جانے کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں: مولن نے خبردار کیا کہ مسئلہ کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔ ملک بھر کے بڑے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو  آج ہو رہے انتہائی غیر معمولی  اور ملک گیر گراؤنڈ سٹاپ کی خبریں مل رہی ہیں کیونکہ ایئر لائنز تاخیر اور منسوخی کے بارے میں اپ ڈیٹس کا اشتراک کرنا شروع کر چکی ہیں۔

انتہائی غیر معمولی واقعہ

اس سے قبل جنوری 2023 میں بھی  امریکہ میں ملک گیر سطح پر پروازیں روکی گئی تھیں، جس کی وجہ پائلٹوں کو معلومات فراہم کرنے والے نظام (نوٹیفکیشن سسٹم) کا خراب ہو جانا تھا۔ اس سے پہلے، 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد ملک گیر سطح پر پروازیں معطل کی گئی تھیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ