صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں ملاقات؛ سیاسی، معاشی و سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت

IMG 20261114 WA2358


لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہفتے کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں وزیراعظم نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (COP31) میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں ملک میں معاشی استحکام کے فروغ اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے

متعلقہ پوسٹ