گھر کا سودا لینے گئی خاتون کروڑ پتی بن گئی

news 1794735629 8408



news 1794735629 8408

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن کی 61 سالہ خاتون الیسا مور کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب وہ گروسری سٹور سے خریداری کے بعد واپسی پر پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئیں۔

مشی گن لاٹری حکام کے مطابق ہیزل پارک کی رہائشی الیسا مور نے 19 اکتوبر کی پاوربال قرعہ اندازی کے لیے رائل اوک کے علاقے میں ایسٹ 12 مائل روڈ پر واقع کروگر اسٹور سے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔

الیسا مور نے بتایا کہ خریداری کے بعد اسٹور سے نکلتے ہوئے انہوں نے لاٹری کیوسک سے ایک پاوربال ٹکٹ خریدا۔

 اگلے روز انہوں نے مشی گن لاٹری کی موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ اسکین کرکے نتیجہ چیک کیا تو فون کی سکرین پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا اور انہوں نے انعام کی تصدیق کے لیے ٹکٹ کو دوبارہ بلکہ تیسری مرتبہ بھی سکین کیا۔

مزید پڑھیں:دبئی: بینک اکاؤنٹس سے فراڈ کرنیوالا گروہ گرفتار





Source link

متعلقہ پوسٹ