(وسیم عظمت) موساد کے سربراہ ایران کے معاملے پر واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے سٹیو وٹکوف اور سی آئی اے کے چیف ریٹکلف سے ملاقاتوں کے بعد امریکہ سے واپس آگئے؛ اب وہ یروشلم میں سیکیورٹی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ اس دوران یہ قیاس آرائیاں سامنے آئی ہیں کہ امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ موساد کے چیف کی فراہم کردہ معلومات کے زیر اثر اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ جگہوں پر چھپ گئے ہیں۔ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موساد کے چیف ایران کے کسی منصوبے سے آگاہ کرنے کے لئے واشنگٹن گئے تھے۔
عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، موساد کے سربراہ رومن گوفمین امریکہ کے دورے سے واپس آ گئے ہیں اور آج شام ہونے والے سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات کے بعد یہ سیکیورٹی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوگا۔
اپنے اس غیر معمولی تشہیر حاصل کر لینے والے وزٹ کے دوران،رومن گوفمین نے واشنگٹن میں سی آئی اے (CIA) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سے ملاقات کی، اور پھر وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملنے کے لیے میامی روانہ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کے لئے صفیں سیدھی کر رہی ہے، ہر حلقہ میں میلہ لوٹنے والے امیدوارلائےگی
یہ یاد دلانا اہم ہے کہ اکتوبر کے تیسرے ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ کے الیکشن سے پہلے پرائم منسٹر بنجمن نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے کسی منسوبے پر عمل کرنے کے لئے اپنی فوج پر دباؤ ڈالا تو آئی ڈی ایف کے چیف نے ایران پر کسی نئے حملے سے صاف انکار کر دیا تھا اور موساد کے ڈائریکٹر گوفمن نیتن یاہو کی تجویز کے حامی ہونے کے باوجود اپنی آرمی کے چیف کو ایران کے متعلق منصوبے پر قائل نہیں کر سکے تھے۔
گوفمن کا اپنا مستقبل کیا ہے؟
گوفمن کے حالیہ وزٹ کے متعلق قیاس آرائیوں سے تین ہفتے پہلے یروشلم میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اگر بنجمن نیتن یاہو الیکشن جیت کر دوبارہ پرائم منسٹر بن گئے تو یقیناً جنرل ایال ضمیر آئی ڈی ایف کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹا دیئے جائیں گے۔ ان قیاس آرائیوں کے تناظر میں اب یہ قیاس کرنے سے اسرائیلی میڈیا یہ قیاس کرنے سے گریز کر رہا ہے کہ آئزن کوٹ پرائم منسٹر بنیں گے تو کیا اس کے بعد نیتن یاہو کے چنے کوئے گوفمن موساد کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے اور کیا حالیہ کنیست الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش میں استعمال ہو جانے والے شن بیٹ کے سربراہ زینی اپنی پوزیشن پر برقرار رہ پائیں گے؟
یہ بھی پڑھیئے: لاوارث بوئنگ 767کی 4 لاکھ ڈالر میں نیلامی، خریدار کا نام خفیہ کیوں رکھا گیا؟
ھیبرو اخبار ’معاریو‘ (Maariv) کے مطابق، ان ملاقاتوں کا مرکزی موضوع ”ایران اور اسرائیلی سلامتی پر اس کے اثرات“ تھا۔
’وائی نیٹ‘ (Ynet) کی رپورٹ کے مطابق، توقع ہے کہ کابینہ کے اجلاس کے بعد گوفمین وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے علیحدگی میں ملاقات کریں گے۔
گوفمین کے وزٹ کے حوالے سے چہ مگوئیاں؛ صدر ٹرمپ کپرحملےکے ایرانی منصوبے سے آگاہ کرنے گئے
گوفمن کے معمول کے مطابق از حد سیکرٹ وزٹ کی سرگرمیوں تک رسائی نہ ہونے کے باوجود میڈیا میں قیاس آرائی کی گئی کہ گوفمن دراصل سی آئی اے کو یہ بتانے کے لئے گئے ہیں کہ ایران امریکہ کے صدر اور بعض سینئیر عہدیداروں پر حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کو خبردار کیا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے سینیئر اراکین کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ایک اسرائیلی اخبار نے بعض نامعلوم امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ گوفمن کے اس انتباہ کے بعد امریکہ میں بعض شخصیات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
اس اخبار نے نشان دہی کئے بغیر کہا کہ ایک مغربی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی موساد کی اس معلومات کی تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے امریکہ کی نیوز ویب سائیٹ ایکسئیس نے دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاہو ٹرمپ پر ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور موساد کے سربراہ اسی مقصد کیلئے امریکہ پہنچے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ امریکی حکام پہلے ہی بعض اعلیٰ ہدیداروں کی جانوں کو لاحق ایرانی خطرات سے آگاہ تھے تاہم اسرائیل کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلی جنس مخصوص اور حالیہ خطرات کی نشاندہی کرتی ہے، جن میں بارود سے لدے ڈرونز کے ذریعے حملوں کا امکان بھی شامل ہے۔
بعض عہدیداروں نے کھلے مقامات پر ہونے والی عوامی تقریبات میں اپنی شرکت کو انتہائی محدود کر دیا ہے جبکہ کئی حکام کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان عہدیداروں میں وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ بھی شامل ہیں جو ایران کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔ بیسنٹ کو واشنگٹن کے علاقے جارج ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ایک محفوظ فوجی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو بھی ایک فوجی اڈے پر محفوظ رہائش گاہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ بھی ایک محفوظ فوجی تنصیب میں قیام پذیر ہیں۔
سینیئر امریکی حکام نے بتایا کہ ان کی عوامی تقریبات میں شرکت کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں اور اس نوعیت کی تقریبات کو انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جب بھی ایسی کوئی تقریب منعقد ہوتی ہے تو اس کے لیے سخت روایتی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ اضافی حفاظتی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں جن میں ڈرون خطرات کو ناکارہ بنانے والے خصوصی دفاعی نظام کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
گوفمن کے واشنگٹن وزٹ کے ھوالے سے سنسنی خیز قیاس آڑائیاں کرنے والی میڈیا رپورٹس میں اس بار بھی تہران میں آویزاں کئے گئے پروپیگنڈا بل بورڈز کی عبارتوں اور پروپیگنڈا جلوسوں میں دکھائے گئے پلے کارڈوں کی عبارتوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔



