حکومت کی نیٹ فلکس کو ہدایت

Netflix Pak Series IMDB


بہ شکریہ: آئی ایم ڈی بی

پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے نیٹ فلکس کو مئی 2025 میں جاری ایڈوائزری یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان سے آنے والا اسٹریمنگ مواد ہندوستان میں دستیاب نہ ہو۔

نئی دہلی: وزارت اطلاعات و نشریات نے نیٹ فلکس سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پاکستان کا مواد ہندوستان  میں نشر نہ کیا جائے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے۔

آئندہ 4 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نام کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے پیش نظر آل انڈین سنے ورکرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس کی ریلیز پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت نے نیٹ فلکس سے 8 مئی 2025 کو جاری اپنی ایڈوائزری پر عمل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ پاکستان سے آنے والا اسٹریمنگ مواد ہندوستان میں دستیاب نہ ہو۔

معلوم ہو کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جاری کی گئی اس سرکاری ایڈوائزری میں ہندوستان کے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، اسٹریمنگ سروسز اور ثالثی خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے پاکستان میں تیار ہونے والے مواد کی نشریات روکنے کے لیے کہا گیا تھا۔

گزشتہ سال جون میں نیٹ فلکس نے وزارت کو مطلع کیا تھا کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی فلم یا سیریز اس کے ہندوستانی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

آئندہ4دسمبر کو ریلیز ہونے والی ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی اوریجنل پاکستانی پروڈکشن ہے۔ اس کا ٹریلر منگل کو جاری کیا گیا ہے۔ اس سیریز میں پاکستان کے کئی معروف فنکار، مثلاً فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، حمزہ علی اور آمنہ شیخ شامل ہیں، جو ہندوستان میں بھی بے حد مقبول ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ