اسلام آباد کی حدود بدلنے اور نیا انتظامی نظام لانے کی تیاری

اسلام آباد 3.webp


اسلام آباد کی حدود بدلنے اور نیا انتظامی نظام لانے کی تیاری

انتظامی ڈھانچے میں گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو شامل کرنے کا سابقہ منصوبہ ترک کردیا گیا ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے اور اس کا نیا طرزِ حکمرانی متعارف کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، جس کے تحت شہر کی جغرافیائی حدود میں توسیع اور میئر کو انتظامی سربراہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو خصوصی حیثیت یا ایک مثالی انتظامی یونٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز پر کام کیا جا رہا ہے، جبکہ نئے انتظامی ڈھانچے میں منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کی حدود بڑھانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے حلقہ این اے 51 سے منسلک علاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو شامل کرنے کا سابقہ منصوبہ ترک کردیا گیا ہے۔

حکومتی منصوبے پر عمل درآمد کی صورت میں وفاقی دارالحکومت کی موجودہ انتظامی اور جغرافیائی ساخت میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ تاہم مجوزہ نظام اور حدود میں توسیع سے متعلق حتمی فیصلے کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ