مسافر طیارہ اور کارگو جہاز  آپس میں ٹکرا گئے

news 1794728373 2419



news 1794728373 2419

( ویب ڈیسک )امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو طیارے ٹکرا گئے، واقعے میں کوپا ایئرلائن کے مسافر طیارے اور یو پی ایس کے کارگو جہاز کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب چند ہفتے قبل اسی ایئرپورٹ پر ایمیزون سے منسلک ایک ہلاکت خیز کارگو طیارے کے حادثے نے فضائی سکیورٹی سے متعلق خدشات بڑھا دیے تھے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے کوپا ایئرلائن کے بوئنگ 737 مسافر طیارے کا وِنگ ٹِپ (پر کا کنارہ) یو پی ایس کے بوئنگ 767 کارگو طیارے کی ناک سے ٹکرا گیا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق یو پی ایس کا کارگو طیارہ بوگوٹا جانے کے لیے روانگی کی تیاری کر رہا تھا، اسی دوران ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے اس کے عملے کو ہدایت دی تھی کہ وہ کوپا ایئرلائن کے طیارے کو راستہ دے، جو اپنے گیٹ کی جانب بڑھ رہا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:رکن پارلیمنٹ  کیساتھ افسوسناک واقعہ! اہم ملک نے 2 صوبوں میں ایمرجنسی لگا دی!

تاہم کارگو طیارہ مسافر طیارے کے راستے میں آ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں طیاروں کے درمیان تصادم پیش آیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور پائلٹس کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو بھی اس واقعے کی تفصیلات سامنے لانے میں اہم ثابت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میامی ایئرپورٹ پر چند ہفتے قبل پیش آنے والے ایک جان لیوا کارگو طیارے کے حادثے کے بعد ہوا ہے، جس نے پہلے ہی ایئر ٹریفک کنٹرول اور ہوائی اڈے کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش پیدا کر رکھی تھی۔

مسافر طیارے اور کارگو جہاز کے درمیان تصادم کے بعد ایئرپورٹ پر طیاروں کی زمینی نقل و حرکت اور کنٹرول ٹاور کی ہدایات پر عمل درآمد سے متعلق سوالات مزید اہم ہو گئے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ