بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل ملاقات کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آگئی، بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بشریٰ بی بی کا مکمل طبی ریکارڈ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا جائے، طبی اور سرجری کے لیے تمام سہولیات بروقت فراہم کی جائیں، ضروری نگہداشت و علاج کی غرض سے فوری طور پر کسی مستند اسپیشلائزڈ اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔
درخواست گزار کے مطابق 10 نومبر کی ملاقات میں بانی نے بشریٰ بی بی کی صحت کی سنگینی سے متعلق بتایا، بشری بی بی نے 15 نومبر کو ممکنہ آنکھ کی سرجری سے متعلق بھی آگاہ کیا، بشری بی بی کو دیکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا، بشری بی بی کو آنکھ میں تکلیف کا بھی سامنا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آنکھوں میں تکلیف میں شکایت کے سات سے آٹھ دن بعد جیل میں ڈاکڑ نے طبی معائنہ کیا، بشریٰ بی بی کے مطابق ڈاکڑ نے بتایا کہ ان کی کرٹیکل سرجری ہوگی، بشریٰ بی بی کو بتایا گیا کہ سرجری سے آنکھ کی بینائی جا سکتی ہے۔
Source link

