امریکی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، نتائج کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ 10.webp


امریکی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، نتائج کی شفافیت پر سوال اٹھا دیا

حکام نے رواں سال کے انتخابات کو مجموعی طور پر پُرامن اور معمول کے مطابق قرار دیا ہے

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بدترین شکست کے بعد انتخابی نتائج کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے، حالانکہ وہ چند روز قبل نتائج تسلیم کرنے کا عندیہ دے چکے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق وسط مدتی انتخابات کی رات نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں، تاہم ڈیموکریٹس کی جانب سے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں دوبارہ برتری حاصل کرنے کے بعد ان کے مؤقف میں تبدیلی آگئی۔

ٹرمپ نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر سوال اٹھایا کہ کیا کوئی واقعی سمجھتا ہے کہ یہ انتخابات شفاف تھے؟ ان کے اس بیان کو انتخابی نتائج قبول کرنے سے متعلق سابقہ مؤقف سے انحراف قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکا بھر میں ریاستی اور مقامی انتخابی حکام نے رواں سال کے انتخابات کو مجموعی طور پر پُرامن اور معمول کے مطابق قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی بعض اہم نشستوں، جن میں الاسکا اور مسیسیپی کے انتخابات شامل ہیں، کے نتائج کا تاحال حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ