واشنگٹن/تہران — ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساتھ جوہری اور سیاسی معاہدے کے لیے پانچ کلیدی شرائط پیش کی ہیں۔
امریکی شرائط:
۱۔ ایران کی صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رہنے دیا جائے
۲۔ کوئی معاوضہ یا ہرجانہ ادا نہ کیا جائے
۳۔ ایران کا ۴۰۰ کلوگرام افزودہ یورینیم امریکہ منتقل کیا جائے
۴۔ ایران کے منجمد اثاثوں میں سے ۲۵ فیصد منجمد رہیں
۵۔ تمام محاذوں پر جنگ بندی کو مذاکرات کے نتائج سے مشروط کیا جائے
ایران کی مطالبات:
ایران نے جوابی طور پر تمام محاذوں پر مستقل جنگ بندی، پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی واپسی، جنگی نقصانات کا معاوضہ اور آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کو تسلیم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی، تہران نے اسرائیل اور خلیج میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنایا اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔ پاکستان کی ثالثی سے ۸ اپریل کو جنگ بندی نافذ ہوئی، تاہم مستقل معاہدہ ابھی تک نہ ہو سکا۔ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا ہے اور حالیہ پانچ نکاتی تجویز اسی سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔

