غزہ میں تین سال بعد ملبے سے 70 لاشیں برآمد، اجتماعی تدفین

ijtima 161126 d


غزہ. غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے سے تقریباً تین سال بعد 70 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اجتماعی نمازِ جنازہ کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ لاشیں غزہ شہر کے شمالی علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے دوران تباہ شدہ عمارتوں سے برآمد ہوئیں۔ شناخت اور ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشوں کو ایک ساتھ لایا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔ بعد ازاں تمام میتوں کو فلوجہ قبرستان میں دفن کیا گیا۔
اسرائیلی حملے میں حماس کے رفح بریگیڈ کمانڈر کی ہلاکت
دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے رفح بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس مارے گئے۔ حماس نے اتوار کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ تنظیم کی جنرل ملٹری کونسل کے رکن بھی تھے۔
رائٹرز، الجزیرہ اور انادولو کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتہ 14 نومبر کو جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں ڈرون حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی ادارے شن بیٹ نے مشترکہ بیان میں حماس کے ایک سینئر عسکری کمانڈر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی تھی، تاہم اس وقت نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ