عمران خان کے خط پر بیٹے قاسم خان کا ردِعمل: “والد کی جان جانے کا خدشہ ہے”

IMG 20261116 193538


اسلام آباد — پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے والد کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کو لکھے گئے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جس اذیت سے گزارا جا رہا ہے، وہ بالآخر ان کی جان لے سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر قاسم خان نے عمران خان کا خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ والد کا خط پڑھ کر ان کا دل دہل گیا۔ انہوں نے کہا کہ والد کو جو تکلیف اور اذیت پہنچائی جا رہی ہے، اس سے ان کی صحت اور جان کو خطرہ لاحق ہے۔
قاسم خان نے اپنے بیان میں والد کی فوری طبی نگہداشت اور انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کو اس طرح کی جسمانی یا نفسیاتی پریشانی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
ان کے ردِعمل کے بعد عمران خان کی صحت، حفاظت اور عدلیہ کو لکھے گئے خط کے معاملے پر سیاسی حلقوں اور عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ