
(24 ںیوز)خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک اہم شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ملک کی مشترکہ افواج (Joint Forces) کا کمانڈر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس نئی تقرری کے بعد سعودی عسکری قیادت میں جنرل فیاض الرویلی کے اختیارات اور ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ وہ اپنی پہلی ذمہ داری یعنی ‘چیف آف جنرل اسٹاف’ کے منصب پر بھی فائز رہیں گے۔
اس شاہی فرمان کے تحت ایک اور اہم تقرری بھی عمل میں لائی گئی ہے،لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد بن عبدالعزیز السلمان کو وزیر دفاع کا مشیر برائے عسکری امور مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ تمام عسکری تقرریاں اور احکامات وزیر دفاع کی باقاعدہ سفارش پر جاری کیے گئے ہیں، جنہیں اس شاہی فرمان پر فوری عملدرآمد کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :چین، روس اور امریکہ کے صدور تاریخی پہلی ملاقات کی تیاریاں عروج پر

