طالبات کیساتھ ہراسانی کی شرح 75 فیصد تک ریکارڈ

2258637 harassment 1639477676



لاہور:

ملک بھر میں کالج اور یونیورسٹی کی سطح خواتین طالبات کی ہراسانی کی شرح تقریباً 62.2 فیصد سے لے کر 75 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ، میڈیکل کے تعلیمی اداروں میں ہراسانی کی شرح 52 فیصد سے 70 فیصد کے درمیان بتائی گئی ہے ۔

ملک میں تمام شعبوں میں مجموعی سینئر عہدوں اور منیجرز میں مردوں کا تناسب 93.87 فیصد اور خواتین کا تناسب 6.13 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ان حالات میں خواتین زبانی یا ہراسمنٹ کی دیگر اقسام میں مجموعی طور ہر93فیصد متاثرہ رہتی ہیں اس شرح فیصد میں اضافے کی بنیادی وجہ اعلی عہدوں پر تعیناتی میں خواتین کی شرح صرف 6.13فیصد بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ سالوں سے تعلیمی اداروں میں طالبات کیساتھ ہراسمنٹ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اس حوالے سے نا صرف ایک خفیہ رپورٹ حکومت کو بھی ارسال کی گئی بلکہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی شیئر کی گئی جس پر متعدد تعلیمی اداروں کے سربرہان نے ہراسمنٹ کے مرتکب پانے والے عناصر کونہ صرف ملازمت سے برخاست کیا بلکہ ہر تعلیمی ادارے میں ایک خصوصی سیل بھی بنایا گیا جو تعلیمی ادارہ کی مانیٹرنگ کرتا ہے تاہم یہ امرتشویشناک ہے کہ ہراسمنٹ کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا ۔





Source link

متعلقہ پوسٹ