شیخوپورہ پولیس نے 19 سالہ مغویہ فائزہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، ملزم گرفتار

punjab police1761862915 0



شیخوپورہ:

تھانہ کوٹ عبدالمالک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 سالہ مغویہ فائزہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ عبدالمالک رانا شہزاد احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی حکمت عملی کی مدد سے مغویہ کا سراغ لگایا۔

ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق مغویہ کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارروائی کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کے تحفظ اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ