کینیڈا میں تاریخی چرچ آسمانی بجلی سے تباہ، 144 سالہ عمارت خاکستر

کیوبیک – کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں واقع ایک تاریخی چرچ آسمانی بجلی کا نشانہ بننے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ چرچ 1880 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے ملک کے اہم ترین یادگار گرجا گھروں میں شمار کیا جاتا تھا۔مقامی حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے فوراً بعد چرچ میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، مگر عمارت مکمل طور پر خاکستر ہو چکی تھی۔یہ چرچ نہ صرف مذہبی اہمیت کا حامل تھا بلکہ ثقافتی و تاریخی ورثے کے طور پر بھی اسے خاص مقام حاصل تھا۔ واقعے پر مقامی افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حکام نے عمارت کے ملبے کا معائنہ اور واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ پوسٹ