صدرِ مملکت کی جانب سے سعودی نیول چیف کو نشانِ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز

اسلام آباد – صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سعودی عرب کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بحری تعاون کے اعتراف میں نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔یہ اعلیٰ عسکری اعزاز ایوانِ صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں پاک افواج کے سینئر افسران اور سعودی وفد کے ارکان نے شرکت کی۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق، یہ اعزاز پاک-سعودی بحری تعلقات کو مضبوط بنانے میں وائس ایڈمرل الغریبی کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔تقریب کے دوران پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے بھی سعودی نیول چیف کے دورۂ پاکستان کو دو طرفہ عسکری تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار

متعلقہ پوسٹ