اسلام آباد: صحافی سہراب برکت کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
اس دوران نیشنل کوآرڈینیشن سینٹر فار انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (NCCIA) کی جانب سے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، لیکن عدالت نے این سی سی آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سہراب برکت کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے۔
بیرسٹر سعد رسول نے فوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔
واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سہراب برکت کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

