
(ویب ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت سرحد پار بھی مداحوں کو متاثر کر رہی ہے۔ بھارت میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصویر رکشے پر آویزاں کرکے ان سے محبت کا انوکھا اظہار کیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں بھارتی رکشہ ڈرائیور کے رکشے کے پچھلے حصے پر ہانیہ عامر کی تصویر لگی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اس منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور کئی افراد نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔
ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی مقبول ٹیلی وژن اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنے کامیاب ڈراموں، اداکاری کے فطری انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرم شخصیت کے باعث پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی خاصی پسند کی جاتی ہیں۔
ویڈیو پر بعض صارفین نے اسے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کی مثال قرار دیا۔ ایک صارف نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے بازاروں میں بھی سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ اور ریکھا جیسی بالی ووڈ اداکاراؤں کی تصاویر اور پوسٹرز عام دکھائی دیتے تھے۔ ان کے مطابق جس طرح بھارتی فنکاروں کو پاکستان میں پسند کیا جاتا تھا، اسی طرح اب پاکستانی فنکار بھی سرحد پار مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
شوبز سے وابستہ بعض مبصرین کے مطابق ڈراما ’میرے ہمسفر‘ میں اداکاری کے بعد ہانیہ عامر کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف مواقع پر اداکارہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
Hania Aamir’s fan following knows no borders! ????✨ An Indian admirer has found a unique way to express his love for the Pakistani actress by proudly displaying her picture on his rickshaw. #HaniaAamir #HaniaAmir #IndianFan #HaniaAamirFans #PakistaniCelebrities https://t.co/UMXpksMqOg
— Azaad Media Academy (@AzaadAcademy) November 16, 2026
تازہ ویڈیو کے بعد بھی متعدد افراد نے ہانیہ عامر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت اور دلکش انداز نے بھارت میں بھی مداحوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے۔

