امریکا بھارت تعلقات میں غیر معمولی سرد مہری، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں اہم انکشافات

IMG 20251231 WA2243

اسلام آباد/واشنگٹن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار میں امریکا اور بھارت کے تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کی داخلی پالیسیوں اور متضاد خارجہ حکمتِ عملی نے واشنگٹن کے ساتھ اعتماد کے رشتے کو کمزور کر دیا ہے۔

​رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی ارب پتیوں کی جانب سے لاکھوں ڈالر کی لابنگ کے باوجود گوتم اڈانی جیسے بڑے گروپس کو امریکی قانونی نظام میں کوئی رعایت نہیں مل سکی۔ اس کے برعکس، امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ رابطوں میں حالیہ اضافہ بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی خریداری اور بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد تک ٹیرف کی دھمکی اس بات کا ثبوت ہے کہ واشنگٹن اب بھارت کی "اسٹریٹجک خودمختاری” کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

متعلقہ پوسٹ