کراچی:
سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر آفس کے اندر احتجاج کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صنعت و تجارت سندھ کے ماتحت ادارے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ) کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر دفتر کے اندر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے تںخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
یونین کے زیر اہتمام ہوئے احتجاج کے دوران ملازمین کمروں سے نکل کر دفتر کے احاطے میں جمع ہوگئے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔
دریں اثنا تنخواہیں ملنے میں تاخیر اور ملازمین کے دیگر مسائل کے حل کے لیے سائٹ ورکرز یونین کی جانب سے جمعرات کو کمیونٹی ہال فرسٹ شاپنگ سینٹر سائٹ میں اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں یونین رہنماؤں سمیت سائٹ کے ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

