پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

آئی ٹی برآمدات.webp


پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں یہ شرح نمو 17.4 فیصد ریکارڈ کی گئی

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اکتوبر 2026 میں آئی ٹی شعبے نے 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 4.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں یہ شرح نمو 17.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آئی ٹی برآمدات میں اضافے کا رجحان مسلسل برقرار ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے نتیجے میں آئی ٹی برآمد کنندگان اور فری لانسرز کو سہولیات ملنے سے بھی اس شعبے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

یہ ریکارڈ ملکی معیشت میں آئی ٹی شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور عالمی منڈی میں پاکستانی ڈیجیٹل خدمات کی طلب میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ