بین الاقوامی ڈیسک |
ایران کا ایک بڑا خام تیل بردار بحری جہاز (سپر ٹینکر) امریکی بحری نگرانی اور پابندیوں کو ناکام بناتے ہوئے مشرق بعید کی بندرگاہ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جہاز پر تقریباً 19 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے جس کی مالیت 22 کروڑ امریکی ڈالر کے قریب بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق جہاز نے اپنا ٹریکنگ سسٹم (AIS) بند رکھ کر اور متبادل سمندری راستہ اختیار کر کے امریکی بحری نگرانی کو چکمہ دیا۔ یہ واقعہ ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے حالیہ برسوں میں "شیڈو فلیٹ” کے ذریعے تیل کی برآمدات جاری رکھی ہیں، اور یہ واقعہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

