بین الاقوامی ڈیسک | 3 مئی 2026
بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب صداقت نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں اور شپنگ روابط کے قیام نے دوطرفہ تجارت کے امکانات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمد و رفت میں آسانی اور نقل و حمل کے اخراجات میں کمی نے تاجروں کو دونوں ممالک کے درمیان کاروبار بڑھانے کی ترغیب دی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تجارتی تعلقات کئی دہائیوں سے محدود رہے ہیں، تاہم حالیہ برسوں میں دونوں حکومتوں کی باہمی کوششوں سے اقتصادی روابط مضبوط ہو رہے ہیں۔

