اسپورٹس ڈیسک |
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میں حیدرآباد کنگز کی بیٹنگ لائن پشاور زلمی کے خلاف بری طرح لڑکھڑا گئی۔ حیدرآباد کنگز کی ٹیم نے 8 اوورز میں صرف 77 رنز بنائے جبکہ 6 قیمتی وکٹیں گنوا دیں۔
پشاور زلمی کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز کی مضبوط بیٹنگ لائن کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیجا۔ مڈل اوورز میں مسلسل وکٹوں کے گرنے سے حیدرآباد کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
فائنل میں اب سب کی نظریں حیدرآباد کے نچلے درجے کے بلے بازوں پر ہیں کہ آیا وہ ٹیم کو قابل دفاع ہدف تک پہنچا سکتے ہیں یا نہیں۔

