شنگھائی پہنچنے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو پرتپاک استقبال دیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں رہنما چین کی اعلیٰ قیادت سمیت اہم سرکاری و نجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری باہمی تعاون کے فروغ، تجارتی شراکت داری اور خطے میں پائیدار ترقی کے حوالے سے مختلف اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔ ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری خواتین کی بااختیاری، صحت اور سماجی ترقی سے متعلق منصوبوں پر تبادلۂ خیال کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سیاسی و سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں نئی جہت متعارف کروائے گا اور باہمی اعتماد مزید مستحکم ہو گا۔
شنگھائی: بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی آمد، اہم ملاقاتوں کا شیڈول طے 3