سکھر بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

Screenshot 20250914 165736



سکھر: محکمہ آبپاشی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے باعث بیراج پر دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکھر بیراج کے بالائی مقامات پر شدید بارشوں اور پانی کے غیر معمولی ریلوں کے سبب پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کو الرٹ رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ بیراج کے اسپل ویز کو کھولنے کے امکانات پر بھی غور کیا جارہا ہے تاکہ دباؤ کو کم کیا جاسکے۔

متعلقہ پوسٹ