احتساب کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے — صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم آزادی صحافت پر پیغام

IMG 20260503 WA0797


عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری معاشروں میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آزاد صحافت ایک ناگزیر ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ صحافت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غیرمستند اور جھوٹی خبروں کی ترسیل کو روکنا ہر صحافی کی پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے، کیونکہ غلط معلومات معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے میڈیا کی آزادی کے ساتھ ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور صحافیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ پوسٹ