سندھ میں شدید گرمی کی لہر — کراچی، حیدرآباد اور سکھر بھٹی بنے

IMG 20260503 WA0445


کراچی — سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کی لہر نے عوام کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ حیدرآباد میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 47 ڈگری اور سکھر میں 45 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔
شدید گرمی کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام نے عوام کو دوپہر کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آنے والے چند دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ