
(24نیوز)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں ۔
امریکی صدر ٹرمپ کاکہناہے کہ اماراتی طیارے کے واقعہ کا ایران ذمہ دار ہے،امریکہ کے مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے،اس حوالے سےپر امید ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کاکہناہے کہ ایران کبھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ہم نے ایران کی بحریہ، فضائیہ اور قیادت کو ختم کردیا، ہم نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کیا،ایران کا محاصرہ کرکے امریکی نیوی نے بہترین کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا پر بے اعتمادی کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں؛ مسعود پزشکیان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کامزیدکہناہے کہ ہم نے ایران کو نیوکلیئر ہتھیار بنانے سے روکا،وینز ویلا سے ہم ہر ہفتے ملین بیرل سےزیادہ تیل حاصل کررہے ہیں،ہم نے1 گھنٹے 40 منٹ میں وینزویلا کو اپنے کنٹرول میں لیا۔

