ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھوے کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

anne hathaway1776786012 0



ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے اور ان کے شوہر ایڈم شولمین کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ اس سے پہلے دو بیٹوں کی ماں ہیں، جن میں 10 سالہ جوناتھن اور 6 سالہ جیک شامل ہیں۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق این ہیتھوے نے حمل کے دوران ایک ٹی وی انٹرویو میں تیسرے بچے کی آمد پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ ماں بننے پر بے حد مسرور ہیں اور خاندان میں نئے فرد کی شمولیت سے ان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں گی۔

اداکارہ نے انٹرویو میں کہا تھا کہ تیسرے بچے کی پیدائش سے ان کی خاندانی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی، اس لیے وہ اس نئے مرحلے کے ہر لمحے کو بھرپور انداز میں گزارنا چاہتی ہیں۔

این ہیتھوے نے حال ہی میں اپنی پانچ فلموں کی تشہیری سرگرمیوں میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے تیسرے بچے کی پیدائش کے موقع پر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے کے لیے دور رہنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ