عالمی مسائل کا حل تنہائی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں ہے روسی صدر

news 1795030330 3016



news 1795030330 3016

(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمیئر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس، چین اور امریکا کے سربراہان کی ملاقات سے بڑے فوائد کی امید ہے، عالمی مسائل کا حل تنہائی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں ہے۔

شینزین میں تقریب سے خطاب میں ولادیمیئر پیوٹن نے کہا کہ عالمی تجارت میں رکاوٹیں تمام ممالک کو معاشی نقصان پہنچاتی ہیں، روس پر پابندیاں لگانے والے ممالک خود بھی معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایپک ممالک کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ روسی توانائی کی فراہمی کی بندش سے یورپ کی صنعتی ترقی متاثر ہوئی، یورپ میں مہنگائی، قرضوں اور بجٹ خسارے میں اضافہ ہو رہا ہے، یورپی عوام کا معیار زندگی مسلسل گر رہا ہے،مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر بھی ایپیک سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے چینی شہر شینزین پہنچ گئے ۔ ائیرپورٹ پر صدر شی جن پنگ نے پرتپاک استقبال کیا۔ امریکا، چین اور روس کے صدور کی ملاقات کل ہوگی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ