مکہ کلاک ٹاور عالمی اعزازات کی نئی تاریخ رقم

news 1795070664 7114



news 1795070664 7114

(ویب ڈیسک)مکہ مکرمہ کے رائل کمیشن نے مکہ کلاک ٹاور کے نام مزید 2 گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹس حاصل کر لیے۔
مکہ کلاک ٹاور کو دنیا کا بلند ترین میوزیم اور بلند ترین کھلا مشاہداتی پلیٹ فارم قائم ہونے کے اعزاز میں یہ عالمی ریکارڈ دیے گئے ہیں،گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دونوں ریکارڈ 5 جنوری کو قائم کیے گئے۔
کلاک ٹاور میوزیم زمین سے 426.875 میٹر کی بلندی پر واقع ہے جبکہ کھلا مشاہداتی پلیٹ فارم 560.875 میٹر کی بلندی پر قائم ہے جہاں سے مسجد الحرام اور اطراف کے شہر کا دلکش منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
کلاک ٹاور میوزیم مئی 2019ء میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا اور یہ ٹاور کی بالائی 4 منزلوں پر مشتمل ہے،میوزیم میں علمِ فلکیات، وقت کی پیمائش، مکہ مکرمہ کی تاریخ اور کلاک ٹاور کی تعمیر میں استعمال ہونے والی انجینئرنگ سے متعلق معلومات اور نوادرات رکھے گئے ہیں،یہاں آنے والے افراد فلکیاتی آلات کی ترقی اور اسلامی کیلنڈر کے نئے مہینے کے آغاز کے لیے چاند دیکھنے میں ان آلات کے استعمال سے متعلق بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق میوزیم کی بلندی زمین سے قریب ترین ملی میٹر تک ناپی جاتی ہے۔
 601 میٹر بلند مکہ کلاک ٹاور 2012ء میں مکمل ہوا تھا اور مسجد الحرام کے قریب واقع 7 بلند عمارتوں پر مشتمل ابراج البیت کمپلیکس کا حصہ ہے، اس کمپلیکس کی تعمیر سعودی بن لادن گروپ نے کی تھی،کلاک ٹاور کے اوپر 71 میٹر بلند مینار نما حصہ بھی موجود ہے، جس کے باعث عمارت کی مجموعی بلندی 601 میٹر ہو جاتی ہے،ٹاور کے چاروں اطراف 1 جیسی 4 گھڑیاں نصب ہیں، جن میں سے ہر 1 کا قطر 43 میٹر ہے جو لندن کے الزبتھ ٹاور کی گھڑیوں کے قطر سے تقریباً 6 گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جینسن ہوانگ مبینہ چینی جاسوس تعلقات اسکینڈل ؛ ٹرمپ کاردِعمل آگیا
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 28 نومبر 2011ء کو دیو قامت گھڑی کے حجم کا عالمی ریکارڈ بھی تسلیم کیا تھا،اس طرح دونئے اعزازات کے بعد مکہ کلاک ٹاور کے نام گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تعداد کم از کم 5 ہو گئی ہے، جن میں دنیا کا بلند ترین کلاک ٹاور، سب سے بڑی گھڑی اور بلند ترین مقام پر نصب گھڑی کے اعزازات بھی شامل ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ