کواڈ اجلاس؛ مودی ٹرمپ سے براہ راست ملاقات سے محروم

مودی ٹرمپ .webp


کواڈ اجلاس؛ مودی ٹرمپ سے براہ راست ملاقات سے محروم

جی سیون سربراہی اجلاس کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات نہیں ہوئی

فلپائن میں منعقدہ کواڈ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان نے شرکت کی۔

کواڈ اجلاس میں امریکی صدر نے مودی سے براہ راست ملاقات کے بجائے محض رسمی ملاقات اور بات چیت تک ہی اکتفا کیا۔

برسوں تک ٹرمپ کی خوشامد اور قریبی شراکت دار بننے کی کوششوں کے باوجود مودی کواڈ اجلاس میں امریکی صدر سے براہ راست ملاقات یقینی نہ بنا سکا۔

بھارتی جریدہ بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق جون 2026 ء میں جی سیون سربراہی اجلاس کے بعد سے بھارتی وزیر اعظم کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوئی۔

 بھارتی جریدہ دی ویک کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے بھارت آنے پر آمادہ نہ ہونے کے باعث کواڈ سربراہی اجلاس بھارت کے بجائے فلپائن میں منعقد کیا گیا۔ امریکا بھارت تعلقات میں سرد مہری پر بھارت کی غیر واضح خارجہ  پالیسی، روسی تیل کی خریداری سمیت تجارتی، ٹیرف اور ویزا پابندیوں جیسے عوامل اثر انداز ہوئے ہیں۔

 امریکی صدر ٹرمپ کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران مودی کے چہرے پر سفارتی ناکامی کا عنصر واضح دکھائی دیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ