بارش کے باعث فائنل منسوخ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ 2026 کا چیمپیئن قرار

400077 1101456180


بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جمعے کو ایشیا کپ بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مسلسل بارش کے باعث منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کو 2026 ٹورنامنٹ کا نیا چیمپیئن قرار دے دیا گیا ہے، تاہم اس فیصلے پر انڈیا کی جانب سے احتجاج سامنے آیا ہے۔

میچ ریفری نے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دیا، جس کے بعد انڈٰین ٹیم نے اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور سٹیڈیم سے روانہ ہو گئی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ کے ضوابط سات نومبر کو تمام شریک ممالک کو بھجوا دیے گئے تھے، جن کے تحت فائنل متاثر ہونے کی صورت میں پوائنٹس ٹیبل، نیٹ رن ریٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کی بنیاد پر فاتح کا فیصلہ کیا جانا تھا۔

پاکستان نے لیگ مرحلے میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور انڈیا تینوں کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، جس کی بنیاد پر اسے چیمپیئن قرار دیا گیا۔

تاہم انڈیا کی کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر جاری بیان میں فیصلے کو متنازع قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (ڈبلیو بی سی سی) کی تکنیکی کمیٹی نے دونوں ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ڈبلیو بی سی سی کے صدر اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ نے اس فیصلے کو تبدیل کروا کر پاکستان کو فاتح قرار دلوایا۔

انڈین تنظیم نے اپنے بیان میں اس فیصلے کو انڈیا کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں میچ ریفری کو پاکستان کو فاتح قرار دینے کا اعلان کرنا پڑا۔ تنظیم کے مطابق اسی احتجاج کے باعث انڈین ٹیم نے ٹرافی کی تقسیم کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈائریکٹر رنگپور رائیڈرز شہزاد اکبر سبحان بھی موجود تھے۔

پاکستان کی فائنل تک رسائی

پاکستان نے 17 نومبر کو لیگ مرحلے کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں دفاعی چیمپیئن انڈیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا تھا۔

پاکستان کے کپتان نثار علی نے 51 گیندوں پر 64 رنز بنائے، جبکہ نیازت اللہ نے آخری دو گیندوں پر چھکا اور چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

انڈیا نے بعد ازاں سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہونا تھا۔ تاہم مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ نہیں ہو سکا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ