ثقافتیں اور تہذیبیں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں ،جغرافیائی حدود سے بالاتر ہوتی ہیں؛مصدق ملک

news 1795189782 5063



news 1795189782 5063

(روزینہ علی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ’’تہذیب و تمدن کے موضوع پر کثیرالجہتی مکالمے کا موقع ملنا ہمارے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے،ثقافتیں اور تہذیبیں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں بلکہ جغرافیائی حدود سے بالاتر ہوتی ہیں،ہمارے لیے خوش آئند ہے کہ ہم  مشترکہ تاریخ، جغرافیے، ثقافتوں اور تہذیبوں پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے سِویلائزیشنل ڈائیلاگ فورم  میں ڈاکٹر مصدق ملک نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے ممالک کے درمیان تہذیبی مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے،  یکسانیت کے لیے مکالمے کی ضرورت نہیں، مکالمہ دراصل تنوع کا نام ہے، پاکستان، بھارت، روس، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان قدیم تہذیبی روابط موجود ہیں، ان کا کہناتھا کہ آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں میں خطے کی مشترکہ تہذیبوں اور تاریخی روابط کے شواہد ملتے ہیں، تہذیب و تمدن پر کثیرالجہتی مکالمہ خطے کے ممالک کے لیے اہم موقع ہے، ثقافتیں اور تہذیبیں جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں۔ 

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی کا کہناتھا کہ ایس سی او کا تہذیبی مکالمہ فورم خطے کے ممالک کو مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر گفتگو کا موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط اور مکالمے کے فروغ ناگزیرہے۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں بادلوں کے ڈھیرے، کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی





Source link

متعلقہ پوسٹ