انگلینڈ کا یورپی یونین سے لینڈ مارک معاہدہ ای یو میں واپسی ہنوز بہت دور

news 1795208004 6284


(وسیم عظمت)  بریگزٹ کے دس سال بعد انگلینڈ اور یورپی یونین کے رہنما  ایک اہم اجلاس میں "وِن وِن معاہدہ” تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ برٹش وزیر اعظم اینڈی برنہم, اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا  اور یورپی یونین کی نمائندہ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین اور دیگر کے درمیان برسیلز میں ملاقات میں  یو کے  اور ای یو کے قریبی تعلقات پر زور دیا گیا۔

یوکے حکومت کے ترجمان نے جمعہ کو   امریکی نیوز آؤٹ لیٹ سی این این کو بتایا کہ نوجوانوں کے لیے براعظم یورپ میں رہنے، تعلیم حاصل کرنے اور سفر کرنے کے نئے مواقع پیدا کرنے،  ایمیشنز کو تجارت کے ساتھ لنک کرنےاور فوڈ کموڈٹیز  پر تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے معاہدوں کے ایک نئے پیکیج پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے لیبر پرائم منسٹر برنہم نے  اس معاہدہ کو "تاریخی” قرار دیا اور ای یو کے ساتھ  معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایک دہائی سے جاری دوری کے سفر کو ختم کرے گا اور  "پرانے دوستوں کے ساتھ دوبارہ  جوڑے گا ۔

 برنہم نے برسلز  میں ای یو کے ساتھ اپنے سربراہی اجلاس کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا، "ہمیں بریگزٹ کئے 10 سال ہو گئے ہیں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ یہ انگلینڈ کے لیے ایک اچھا دن ہے، اور یہ یورپ کے لیے بھی ایک اچھا دن ہے۔ ہم نے جو معاہدہ کیا ہے وہ ایک جیت ہے۔”

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اقتصادی سلامتی، دفاعی صلاحیتوں، مصنوعی ذہانت اور غیر قانونی امیگریشن پر مزید تعاون کے لیے کئی شعبوں کا تعین کیا۔

انگلینڈ کی پریس ایسوسی ایشن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارسولا وان ڈیر لیین نے  کہا کہ یہ معاہدہ انگلینڈ اور یورپی یونین کے تعلقات میں ایک "ٹرننگ پوائنٹ” ہے۔

جمعہ کو ہونے والے مذاکرات کے اختتام کے بعد، انگلینڈ کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ دونوں فریق سکیموں کے نفاذ کے لیے کام کریں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ "کچھ  ایریاز  پر”  بات چیت جاری رہے گی، جو باقی رہ جانے والے اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

news 1795208005 7332
Caption  دس سال پہلے 25 جون 2016 کو وسطی لندن میں پارلیمنٹ کے ایوانوں کے قریب ایک سڑک پر  انگلینڈ کے جھنڈے لٹکے دکھائی دے  رہے ہیں۔ یہ بینر  برگزٹ کے ووٹ سے پہلے آویزاں کئے گئے تھے۔ اس وقت یورپی یونین سے نکل جانے کو انگلینڈ کی بقا اور قومی آزادی کی بحالی کا سوال بنا لیا گیا تھا۔  انگلینڈ نے 23 جون کو ایک قومی ریفرنڈم میں یورپی یونین چھوڑنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔ یورپی یونین (EU) سے نکلنے کے لیے انگلینڈ کے 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج نے والدین کو بچوں کے خلاف، شہروں کو دیہی علاقوں کے خلاف، شمال کو جنوب کے خلاف اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد کو کم اہلیت رکھنے والوں کے خلاف کھڑا کر دیا۔ لندن،سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا لیکن ویلز اور انگلینڈ کے بڑے حصے، خاص طور پر شمال کے سابق صنعتی مرکز جن میں بہت سے غیر منحرف کارکن ہیں، نے بریگزٹ کی حمایت کی تھی۔صرف دس سال بعد ہی، انگلینڈ  کو بریگزٹ کی لاگت کا حساب  کرنا پڑ رہا ہے۔

انگلینڈ کی سنٹر لیفٹ لیبر حکومت کو اپنے پیشرو، کنزرویٹو پارٹی سے بریگزٹ وراثت میں ملا ہے اور اس نے برسلز ک (ای یو کے مرکز) کے ساتھ تعلقات کو "دوبارہ ترتیب دینے” کی بات شروع کی ہے۔

لیکن برنہم نے اپنے وزیر اعظم بننے کے بعد سے چار مہینوں میں،  یورپ کے بارے میں مزید مضبوط پوزیشن  اختیار کی ہے، جو کہ سیاسی طور پر چارجڈ بریگزٹ ڈیبیٹ پر نظرثانی کرنے اور دائیں بازو کی جماعتوں سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ دائین بازو کی قوتیں اب بھی 2016 کے بریگزٹ ریفرنڈم کے نتائج کو تبدیل کرنے اور یورپ کے ساتھ قریبی تعلقات کی بحالی کی شدید مخالفت کرتی ہیں۔

پچھلے مہینے، برنہم نے یہاں تک کہا کہ وہ اپنی زندگی میں انگلینڈ کو دوبارہ یورپی بلاک میں شامل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس پارلیمنٹ میں اس بات کو مسترد کر دیا کہ اس کے ساتھ ساتھ، اپنی پارٹی کے 2024 کے منشور سے ” ریڈ لائن” کو عبور کرتے ہوئے سنگل مارکیٹ یا کسٹم یونین میں واپسی، یا نقل و حرکت کی آزادی کو بحال کرنے جیسے کام ابھی کر لیں گے۔

بہر حال،  پرائم منسٹر برنہم نے مزید تفصیلات یا ٹائم لائن فراہم کیے بغیر جمعہ کے روز ہوئی سمٹ کے بعد EU کے ساتھ ” انگلینڈ کے طویل مدتی تعلقات کے اختیارات کے بارے میں” بات چیت شروع کرنے کا عہد کیا۔

news 1795208005 9496
Caption برنہم (درمیان میں) اور  یورپی یونین کے خزانہ کے چانسلر جان ہیلی (دائیں جانب) جمعہ کو یورپی یونین-انگلینڈ سربراہی اجلاس میں شریک ہیں۔

بریگزٹ کی قیمت
سی این این نے پرائم منسٹر برنہم کی یورپی کمیشن کی صدر کے ساتھ ملاقات کے متعلق اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ماہرینِ معاشیات کا بڑی حد تک اس بات پر اتفاق ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی نے انگلینڈ کی معاشی ترقی کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے؛ مختلف اندازوں کے مطابق اس کے نتیجے میں ہونے والے پیداواری نقصان کا تخمینہ 2 فیصد سے لے کر 8 فیصد تک لگایا گیا ہے۔ چنانچہ، جب حکومت معاشی ترقی کو دوبارہ رفتار دینے کے لیے مختلف ذرائع تلاش کر رہی ہے، تو انگلینڈ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار اور پڑوسی کی حیثیت سے، یورپی یونین بھی اس بحث کا حصہ بن گئی ہے۔

سنہ 2024 میں برنہم کے پیشرو  پرائم منسٹر کیئر سٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی کے انتخابات جیتنے کے بعد، پارٹی نے "بریگزٹ کو کامیاب بنانے” (make Brexit work) کا وعدہ کیا تھا۔ تب سٹارمر کی حکمت عملی یہ تھی کہ انگلینڈ اور یورپی یونین کے تعلقات کو ازسرنو استوار کیا جائے؛  اس مقصد کے لیے محدود معاہدوں پر بات چیت کی جائے اور بریگزٹ کے سبب نافذ ہو جانے والی تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے کی خاطر کچھ ضوابط (regulations) کو ہم آہنگ کیا جائے۔

لیکن سٹارمر کا تکنیکی (ٹیکنوکریٹک) اور محتاط اندازِ فکر — یورپ اور دیگر پالیسی امور کے حوالے سے — بڑی حد تک اس بات کا سبب بنا کہ اس موسمِ گرما میں ان کی اپنی ہی جماعت نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا کیونکہ وہ پیچیدہ مسائل کے حل کے لئے کچھ بھی نمایاں کام نہیں کر پا رہے تھے۔ ان کی جگہ برنہم سامنے آئے، جو زیادہ پراعتماد ہیں اور میڈیا کے معاملات کو بہتر سمجھتے ہیں۔

news 1795208005 9480
Caption  کہا جا رہا ہے  کہ برنہم کے یورپی کمیشن کےساتھ آج کے معاہدے سے غذائی مصنوعات کی تجارت میں حائل رکاوٹیں کم ہوں گی۔ دراصل تو معاشی دباؤ نے ہی انگلینڈ کے عوام کو یورپی یونین سے نکلنے پر آمادہ کیا تھا، اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ معاشی دباؤ ہی دوبارہ انگلینڈ کو یورپی یونین کی طرف دھکیلے گا اور ان فوائد  کو حاصل کرنے کی امید جو ای یو سے نکل کر چھوڑنا پڑ گئے تھے۔

جمعہ کو ہونے والا سربراہی اجلاس بڑی حد تک سٹارمر کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ تھا۔ یہ اجلاس اصل میں تو سال کے اوائل میں ہونا تھا، لیکن سٹارمر کے دورِ وزارتِ عظمیٰ کے خاتمے کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

برٹش پارلیمنٹ کے رکن نک تھامس-سائمنڈز، جنہوں نے سٹارمر کی کابینہ میں وزیر برائے امورِ یورپ کے طور پر خدمات انجام دیں، انہوں نے سی این این کو بتایا کہ جب برنہم کی ٹیم نے ذمہ داری سنبھالی، تب تک یہ معاہدہ "90 فیصد مکمل” ہو چکا تھا۔

سربراہی اجلاس کے بعد بھی کچھ معاملات پر اختلافِ رائے برقرار ہے؛ مثال کے طور پر، کیا انگلینڈ کی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم یورپی یونین کے طلباء کی ٹیوشن فیس، برٹش  سٹوڈنٹس کے لئے مقرر فیس کے برابر کی جائے گی یا نہیں۔  یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا کہ آیا آج اعلان کردہ معاہدوں کا انحصار اس بات پر ہے کہ انگلینڈ یورپی طلباء کے لیے ٹیوشن فیس کم کرنے پر رضامند ہو جائے۔

جمعہ کو یورپی یونین اور انگلینڈ کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق ٹیوشن فیس کے حوالے سے ایک "ضمنی معاہدے” (supplementing agreement) پر کام کریں گے، اور توقع ہے کہ اس حوالے سے مذاکرات چھ ماہ کے اندر مکمل ہو جائیں گے۔

اس مشترکہ بیان کے مطابق، نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی سکیم متعارف کرائی جائے گی جس کے تحت یورپی یونین اور انگلینڈ کے ایک ایک لاکھ نوجوان (کل دو لاکھ سٹوڈنٹ) ایک دوسرے کے ہاں تین سال تک رہ سکیں گے؛ اس دوران وہ  تعلیم کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، صرف تعلیم حاصل کر سکتے ہیں یا سیاحت کر سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ سہولت جنوری 2030 تک دستیاب ہو جائے گی۔

کیا انگلینڈ محدود ری سیٹ کی طرف جا رہا ہے؟

کنگز کالج لندن کے پروفیسر اور تھنک ٹینک یو کے ان اے چینجنگ یورپ کے ڈائریکٹر آنند مینن نے سربراہی اجلاس سے قبل CNN کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے بارے میں برنہم کے بیانات زیادہ طاقتور رہے، لیکن اس کا اصل نقطہ نظر سٹارمر سے "بالکل بھی” نہیں بدلا ہے۔

"صرف فرق یہ ہے کہ ہم مستقبل کے بارے میں کس طرح بات کرتے ہیں، اور برنہم نے کہا کہ ہم دوبارہ شامل ہونے پر غور کر سکتے ہیں،” انہوں نے کہا۔ "جتنے زیادہ لوگ دوبارہ شامل ہونے کے بارے میں بات کرتے ہیں، ظاہر ہے کہ یہ اتنا ہی پیچیدہ ہوتا جاتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ برنہم اس پر کہاں تک جاتا ہے۔”

پروفیسر مینن نے مزید کہا کہ UK-EU تعلقات میں مزید تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے، جب تک کہ حکومت اپنی ” ریڈ لائنوں” پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔

news 1795208005 2257
Caption وزیر اعظم اینڈی برنہم کی اس ماہ کے شروع میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے ساتھ تصویر۔

پروفیسر مینن کی تشخیص EU کے سابق بریگزٹ مذاکرات کار مشیل بارنیئر کی باتوں کی بازگشت ہے،  مشیل بارنئیر نے اس ماہ کے شروع میں متنبہ کیا تھا کہ برطانیہ سنگل مارکیٹ کے کچھ عناصر کی "چیری پکنگ” نہیں کر سکتا۔

برٹش پارلیمنٹ کے رکن نک تھامس سائمنڈز نے امیگریشن پر مزید تعاون، مضبوط فوجی تعلقات اور دیگر شعبوں میں ضابطوں کی صف بندی کی طرف اشارہ کیا تاکہ  لیبر پارٹی کے انتخابی وعدوں کو توڑے بغیر یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو گہرا کیا جا سکے۔ "ظاہر ہے، یہ بڑے نکات وہ ہیں جو ہم اگلے منشور میں دیکھ رہے ہیں،” انہوں نے کہا۔

یہاں تک کہ برنہم نے خود تسلیم کیا کہ جمعہ کا معاہدہ "شاید اس کی حد ہے جو ہم اس پارلیمنٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔”

‘ماضی کا سبق’
تاہم،  پرائم منسٹر برنہم کے ایمبیشئیس رہٹورک نے سیاسی گفتگو کو تبدیل کر دیا ہے۔ دو  کیمپین گروپس – دونوں کا تعلق اصل "(یورپی یونین کو )چھوڑنے کو ووٹ دو” کیمپین سے ہے – انہوں نے نئے سرے سے کیمپین شروع کی ہے یا اپنی کیمپین کی ری برانڈنگ کی ہے، وہ دونوں گروپ غالباً یہ تصور کر رہے ہیں کہ بنرنہم جدھر جا رہے ہیں، انہیں انگلینڈ کو یورپی یونین کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے سے روکنے کی آواز اٹھانا پڑے گی۔

اس دوران کنزرویٹو اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے پرائم منسٹر برنہم پر الزام لگایا کہ انہوں نے "ماضی سے سبق نہیں سیکھا” اور دلیل دی کہ "آج ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان مسائل کا یورپی یونین میں رہنے یا اس سے باہر ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔” بریگزٹ کے معمار نائیجل فاریج، جو سخت دائیں بازو کی ریفارم یو کے پارٹی کے لیڈر  ہیں، انہوں نے کہا کہ برنہم کے پاس برسلز کے ساتھ قریبی تعلقات پر بات چیت کرنے کا "کوئی مینڈیٹ نہیں ہے”۔

اس سے پہلے 17 دسمبر 2025 کو انگلینڈ کی لیبر حکومت نےسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام  ایراسمس میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔سٹارمر حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2027 میں یورپی یونین کے Erasmus اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام میں دوبارہ شامل ہو جائے گا۔  انگلینڈ نے بریگزٹ مذاکرات کے دوران اس سٹوڈنتس ایکچینج سسکیم کو ترک کر دیا تھا۔ انگلینڈ کو بریگزٹ سے نکلنے کا کوئی فائدہ خواہ ہوا یا نہیں لیکن انگلینڈ کے سٹوڈنٹس کے لئے یورپ کی یونیورسٹیوں میں ایک سال کے لئے جا کر سیکھنے کے دروازے بہرحال بند ہو گئے تھے۔
گزشتہ دسمبر میں لیبرحکومت نے کہا کہ اس سکیم میں دوبارہ شامل ہونا نوجوان برطانویوں کے لیے ایک "بڑی جیت” ہے، اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ "ہر ایک کو، ہر پس منظر سے، بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے۔”

ایراسمس Erasmus ملک کے اندر زیر تعلیم سٹوڈنٹس کو  غیر ملکی یونیورسٹیوں میں ایک سال گزارنے کی اجازت دیتا ہے جب کہ وہ اپنے  مقامی تعلیمی ادارہ  کی طرح ہی فیس ادا کرتے ہیں۔ اس معاہدے سے وزیر اعظم کیئر سٹارمر کو برطانوی عوام کو یہ دکھانے کی بھیموقع ملا کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ان کی کوششیں ثمر آور ہونے لگی ہیں۔

news 1795208005 8897
Caption ریڈکلف کیمرہ، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک لائبریری۔ گزشتہ دسمبر میں کئیر سٹارمر کی حکومت کا کہنا تھا کہ ایراسمس پروگرام میں دوبارہ شامل ہونا برٹش نوجوانوں کے لیے ایک "بڑی جیت” ہے۔

لیبر پارٹی سے کبھی بھی خوش نہ ہونے والے یورو سکیپٹک رائٹ فلینک کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا جائے تو  یورپی یونین میں دوبارہ شامل ہونے کا وعدہ کرنے کی سیاست درحقیقت برنہم کے لیے سازگار ہو سکتی ہے، یہ پرسویشن یو کے کی خاتون  ڈپٹی ڈائریکٹر   مورگن جونز کی رائے ہے۔ ان کی تنظیم انگلینڈ میں رائے عامہ پر تحقیق کرتی ہے۔

مورگن جونز نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ پولنگ سے پتہ چلتا ہے کہ اگر "کل 2016 کی شرائط پر دوبارہ شامل ہونے کا کوئی آپشن ہوتا ہے تو یہ زبردست مقبول ہو جائے گا،”  ان کے خیال میں یہ  ان مختلف ووٹرز  پر بھی منطبق ہو گا جن کی حمایت حاصل کرنے کی لیبر کو پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مورگن جونز نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ جب حقیقت میں ایسا  ہو رہا ہو گا تب بھی لوگوں کی رائے یہی ہو، اس کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا،  انہوں نے EU کے حامی تھنک ٹینک کے ساتھ کی گئی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  "ہم نے پایا کہ لوگ (ای یو کے) بجٹ میں حصہ ڈالنے کے امکانات یا یورو میں شامل ہونے سے وابستہ  کسی خطرے کی وجہ سے اور صرف اس  پروسیس کے آغاز  سے ہی خائف بھی ہیں۔  اس موضوع پر ووٹروں کی خاصی تعداد  ایگزارسٹ ہے۔ "

‘ ٹراؤما بڑا ہے’
اب تک، "ری سیٹ” نے برطانیہ کے لیے اگلے سال Erasmus سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام میں دوبارہ شامل ہونے کے معاہدے کے علاوہ کچھ ٹھوس نتائج حاصل کئے ہیں، لیکن پہلے سے کہیں زیادہ قیمت پر۔

پرائم منسٹر برنہم کا کہنا ہے کہ یہ معاہدے برطانوی معیشت میں جی ڈی پی کا 0.5 فیصد تک اضافہ کر سکتے ہیں اور  فوڈ پروڈکٹس کے ایکسپورٹرز کے لیے بیوروکریٹِک رکاوٹوں کو دور کر سکتے ہیں۔

لیکن یوروپی وزیر ہامیش فالکنر نے بی بی سی کے ستھ گفتگو میں یہ تسلیم کیا کہ اس کا نفاذ برطانیہ کو مجبور کرے گا کہ وہ مصنوعات پر یورپی یونین کے قواعد و ضوابط کو قبول کرے، وہ بھی اس طرح کہ وہ ان میں کوئی کمی بیشی کروانے کی پوزیشن نہیں رکھتا۔

یہ  اسی پرانی  دوراہئے والی صورتحال کی بازگشت ہے کہ – خودمختاری چاہئے ہر رکاوٹ سے پاک تجارت – جس نے برسوں سے جاری بریگزٹ بحث کو آگے بڑھایا، جس کی میراث برنہم کی حکومت کے اگلے اور یورپ کی اپنی پیش قدمیوں کے متعلق جو بھی فیصلہ کرتی ہے،  اس پر لٹکتی رہے گی۔

درحقیقت، یورپی بلاک کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یورپی یونین کو  انگلینڈ کے جانے سے "بہت زیادہ صدمے” کا سامنا کرنا پڑا ہے،  یہ کہنے کے بعد انہوں نے وارننگ دی کہ مستقبل میں کوئی بھی مذاکرات "اتنے آسان نہیں ہوں گے۔”

اس سٹوری کا بیشتر مواد سی این این کی آج شائع ہونے والی رپورٹ سے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:  مولانا احمد بٹلہ نےتبلیغی جماعت کے امیر کی حیثیت سے خدمت کا آغاز کر دیا





Source link

متعلقہ پوسٹ