ٹرمپ کی پارٹی شکست کے بعد عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

news 1793981410 3911



news 1793981410 3911

(ویب ڈیسک)امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد عالمی مارکیٹ میں 2020 کے بعد تیل کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران سب سے بڑی کمی کا امکان ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے اور مصالحت کی امیدوں میں اضافہ ہوا اور اس کے نتیجے میں تیل کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے تاہم مشرق وسطیٰ میں بحری جہازوں پر حملے بدستور خام تیل کی قیمت کو ایک حد سے نیچے گرنے سے روک رہے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی اور مندی کے شدید اتار چڑھاؤ والے سیشن میں جنوری کے لیے برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 26 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے کے بعد 98.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ 

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت بھی 57 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے بعد 91.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شارجہ ٹیسٹ: زمبابوے نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا





Source link

متعلقہ پوسٹ