نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف نئے حملوں کے لیے دباؤ

dbc1942c0da842ed475e5a5db9c6cb0a1795258412 0


اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کے میزائل پروگرام، جوہری سرگرمیوں اور خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان خطرات کو روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کا خواہاں ہے۔

رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف مشترکہ طور پر چار سے سات روز تک فضائی حملوں کی مہم چلائیں۔ اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور فوجی صلاحیتوں کو تیزی سے بحال کر رہا ہے، جبکہ حساس فوجی اور جوہری تنصیبات کو زیرِ زمین منتقل کرکے محفوظ بنانے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ 

اس سلسلے میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ رومن گوفمین نے واشنگٹن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی حکام کو ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پیش کیں اور نئی مشترکہ فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ 

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال نئے حملوں کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اطلاعات کے مطابق، امریکی انتظامیہ کے اندر بھی ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر جنگ شروع کرنے کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں، جبکہ خلیجی ممالک سفارتی حل اور مذاکرات کو ترجیح دینے پر زور دے رہے ہیں۔ 





Source link

متعلقہ پوسٹ