کراچی میں موٹرسائیکل لفٹر گینگ پکڑا گیا، 3 ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد

motorcycle thief arrest1795403599 0



کراچی:

آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹر گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اسامہ، محمد حشان اور علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی واردات میں استعمال یا حاصل کی گئی تھی، جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ گینگ کے دیگر ارکان اور موٹرسائیکل چوری کی مزید وارداتوں کا سراغ لگایا جاسکے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ