کراچی، بھینس کالونی موڑ بچہ جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر راہگیر خاتون جاں بحق

chhipa1777578883 0



کراچی:

شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ پر بچہ جیل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق خاتون کی لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، جس کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ حادثے کے ذمہ دار نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ