پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے 77 سال مکمل، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار 3.webp


پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی تعلقات کے 77 سال مکمل، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی کے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں کردار کو سراہا گیا

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رانجل سے وزارت خارجہ میں ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں 77 سالہ سفارتی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
WhatsApp Image 2026 11 23 at 12.00.04

اسحاق ڈار نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی روابط، پارلیمانی تبادلوں اور باقاعدہ مشاورت بڑھانے پر زور دیا جبکہ پرتگال کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا۔

پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی کے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں کردار کو سراہا گیا جبکہ ملاقات میں علاقائی صورتحال، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے فریم ورک میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
WhatsApp Image 2026 11 23 at 12.00.05

دوران ملاقات پرتگالی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مؤثر کثیرالجہتی نظام کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ