پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام 12واں وائس ایڈمرل ایچ۔ایم۔ایس چوہدری امیچورز گالف کپ 2026 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حسین حامد 12ویں وائس ایڈمرل ایچ۔ایم۔ایس چوہدری امیچورز گالف کپ 2026 کے فاتح قرار پائے۔
سینئر امیچورز کیٹیگری میں احمد ظفر حیات جبکہ لیڈیز کیٹیگری میں ثاقبہ بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور تمام کیٹیگریز کے نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
19 سے 22 نومبر تک جاری رہنے والے چار روزہ گالف کپ میں ملک بھر سے 254 گالفرز نے شرکت کی۔
پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ اور اسپورٹس مین شپ کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

