ایران میں خاتون گلوکارہ کو یوٹیوب کنسرٹ پر 74 کوڑے

400171 308782370


ایرانی حکام نے ایک معروف گلوکارہ اور ان کی ٹیم کے چار ارکان کو یوٹیوب پر لاکھوں مرتبہ دیکھی جانے والی ایک پرفارمنس کے بعد 74، 74 کوڑے مارے ہیں۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع گلوکارہ کے وکیل کے حوالے سے دی۔

29 سالہ پرستو احمدی کو جون میں چار موسیقاروں اور ان کی ٹیم کے چار دیگر ارکان کے ساتھ 74 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ سزا دسمبر 2024 میں آن لائن پوسٹ کیے گئے ایک کنسرٹ کے سلسلے میں دی گئی۔

اس پرفارمنس میں احمدی نے روایتی کاروان سرائے کے احاطے میں قائم ایک مدھم روشنی والے سٹیج پر، جہاں سجاوٹ کے نام پر صرف ایک بڑا فارسی قالین بچھا ہوا تھا، خالی سامعین کے سامنے پراثر اور سوگوار گیت گائے تھے۔

تمام موسیقاروں نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے جبکہ احمدی نے لمبا، باریک پٹیوں والا گاؤن پہن رکھا تھا اور گہرے سرخ رنگ کی لپ سٹک لگائی ہوئی تھی۔ ایران میں خواتین کے عوامی مقامات پر گانے پر پابندی ہے۔ انہیں باحیا لباس پہننے اور سر پر سکارف اوڑھنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔

وکیل مصطفیٰ نیلی نے خبر رساں ادارے اسنا کے حوالے سے کہا: ’پرستو احمدی اور ان کے کنسرٹ کی ویڈیو تیار کرنے والی پروڈکشن ٹیم کے چار ارکان کو سنائی گئی 74 کوڑوں کی سزا پر آج (پیر کو) عمل درآمد کر دیا گیا۔‘

اصلاح پسند روزنامے شرق نے بھی یہ خبر شائع کی۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جون میں سزا پانے والے دیگر چار افراد کے ساتھ کیا ہوا۔

احمدی اور ان کی ٹیم ’عوامی اخلاقیات کو مجروح کرنے‘ اور ’فحش اور غیر مہذب مواد کی تیاری، ترسیل، پھیلاؤ اور اشاعت میں معاونت‘ کے الزامات کے تحت عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اکتوبر کے آغاز میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپیل میں اس سزا کی توثیق پر احتجاج کرتے ہوئے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ ’کوڑے مارنے کی سزاؤں پر عمل درآمد کے کسی بھی منصوبے سے دست بردار ہو جائے۔‘

ایران میں حجاب کے بغیر نظر آنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر ستمبر 2022 میں مہسا امینی نامی خاتون کی حراست میں موت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے بعد۔ انہیں مبینہ طور پر لباس سے متعلق ضابطے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعرات کو کہا تھا کہ ایران کو ایک گلوکارہ اور آٹھ دیگر موسیقاروں کو درجنوں کوڑے مارنے کے کسی بھی منصوبے کو روکنا چاہیے۔ ان افراد نے یوٹیوب پر اپنی پرفارمنس براہ راست نشر کی تھی۔

کنسرٹ میں پرستو احمدی نے روایتی کاروان سرائے کے احاطے میں قائم ایک مدھم روشنی والے سٹیج پر، جہاں صرف ایک بڑا فارسی قالین بچھا ہوا تھا، خالی سامعین کے سامنے پراثر اور سوگوار گیت گائے تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

احمدی کے ساتھ ایک پیانو نواز، ڈرمر، گٹارسٹ اور بیس گٹارسٹ موجود تھے اور تمام موسیقاروں نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے۔

گلوکارہ نے لمبا گاؤن پہن رکھا تھا اور گہرے سرخ رنگ کی لپ سٹک لگا رکھی تھی، جبکہ انہوں نے سخت اسلامی ضابطہ لباس کی پابندی نہیں کی تھی۔ ایران میں خواتین کے گانے پر پابندی ہے اور انہیں عوامی مقامات پر اپنے بال ڈھانپنا لازمی ہے۔

امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی (ہرانا) اور مقامی میڈیا کے مطابق، ایک عدالت نے گروپ کے ہر رکن کو 74 کوڑے مارنے کی سزا سنائی تھی، جسے شمالی صوبے قم کی ایک اپیل عدالت نے جمعے کو برقرار رکھا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا: ’ایرانی حکام کو گلوکارہ پرستو احمدی اور دیگر آٹھ افراد کو 2024 میں صوبہ قم میں براہ راست نشر کیے گئے ایک کنسرٹ کے سلسلے میں کوڑے مارنے کے کسی بھی منصوبے کو فوری طور پر روکنا چاہیے، کیوں کہ یہ تشدد کے مترادف ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا: ’کوڑے مارنا ظالمانہ، غیر انسانی اور توہین آمیز سزا ہے اور یہ تشدد اور دیگر بدسلوکی کی مطلق ممانعت کی خلاف ورزی ہے۔

’کوڑے مارنے کی یہ سزائیں ایران کے نظام انصاف کی غیر انسانی اور سفاک نوعیت اور خواتین کے حقوق کے خلاف جاری حملے میں اس کے کردار کو نمایاں کرتی ہیں۔‘

احمدی نے دسمبر 2024 میں اپنے ہی چینل پر اس کنسرٹ کو براہ راست نشر کیا تھا، جہاں اسے 30 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دیگر چینلز پر بھی اسے مزید کئی ہزار مرتبہ دیکھا گیا۔

ایران میں حجاب کے بغیر نظر آنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر ستمبر 2022 میں مہسا امینی نامی خاتون کی حراست میں موت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے بعد۔ انہیں مبینہ طور پر لباس کے ضابطے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے بعد ایران ایک مرتبہ پھر ملک گیر احتجاج کی لپیٹ میں آیا، جو جنوری میں عروج پر پہنچا، اس سے پہلے کہ امریکہ اور اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جنگ شروع کی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ایران کو ’لازمی حجاب اور جسمانی سزاؤں کو بھی ختم کرنا چاہیے اور آزادی اظہار کو جرم قرار دینے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔‘





Source link

متعلقہ پوسٹ