محتنی ریسٹورنٹ ملازمین کومہنگی گاڑیوں کا تحفہ

news 1791616399 3710



news 1791616399 3710

(ویب ڈیسک)چین میں ریسٹورنٹ کی مالک نے شدید سردی میں الیکٹرک سکوٹر پر کام پر آنے والے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو نئی گاڑیاں تحفے میں دے دی ہیں۔

چینی صوبے ہینان کے شہر جیاوزو میں بیف ہاٹ پاٹ ریسٹورنٹ چین چلانے والی ما یانلی نے اپنے بعض ملازمین کو نئی گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق ہر گاڑی کی مالیت 3 لاکھ یوآن، یعنی تقریباً 43 لاکھ پاکستانی روپے تھی۔

 ریسٹورنٹ مالک نے گاڑیاں ملازمین کے حوالے کرنے سے تقریباً 2 ہفتے قبل ہی ان کی مکمل ادائیگی کر دی تھی۔

تحفہ وصول کرنے والی ملازمہ لی جی اس غیر متوقع اقدام پر حیران رہ گئیں۔

مزید پڑھیں:کینیڈا: 12 بچوں کی دادی کا 5 گھنٹے جسم سیدھا رکھنے کا عالمی ریکارڈ

ان کے مطابق ما یانلی نے شوروم جاتے ہوئے صرف اتنا بتایا تھا کہ ہمیں ایک بڑا کھلونا ملنے والا ہے، اسی روز ایک نئی سفید کار میرے نام رجسٹرڈ کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ما یانلی کو ملازمین کو گاڑیاں تحفے میں دینے کا خیال گزشتہ موسمِ سرما میں آیا تھا، جب انہوں نے 8 سال سے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی لی جی کو شدید سردی میں سکوٹر پر کام پر آتے دیکھا، سرد ہوا کے باعث ان کا چہرہ سرخ، کان جامنی اور ہاتھ اکڑے ہوئے تھے۔

ملازمہ کی یہ حالت دیکھ کر ما یانلی نے سوچا کہ جب میں خود آرام سے گاڑی میں سفر کر سکتی ہوں تو ملازمین کو سخت موسمی حالات کا سامنا کیوں کرنا پڑے؟

واضح رہے کہ چین میں ملازمین کو بھاری انعامات دینے والے کاروباری افراد کے اقدامات بھی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ہینان کوانگ شان کرین کمپنی کے چیئرمین سوئی پی جون نے 2025ء میں چینی نئے سال کے موقع پر ملازمین میں مجموعی طور پر 18 کروڑ یوآن کے بونس تقسیم کیے تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ