14 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کا موقع یورپ میں مائیکرو کار کی مانگ بڑھنے لگی

news 1795594631 2906



news 1795594631 2906

(ویب ڈیسک)فرانس سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں چھوٹی برقی گاڑیاں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، کبھی یہ گاڑیاں بزرگ افراد یا ڈرائیونگ لائسنس سے محروم لوگوں کی مجبوری سمجھی جاتی تھیں، تاہم اب نوجوان بھی انہیں اپنی پسندیدہ سواری کے طور پر اپنا رہے ہیں۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، خاص طور پر سیتروئن آمی جیسی مائیکرو کاروں نے کم عمر افراد کے لیے سفر کی نئی سہولت فراہم کر دی ہے،16 سالہ فرانسیسی لڑکی سیلینا بیوز بھی ان نوجوانوں میں شامل ہیں، جو اپنی سیتروئن آمی کے ذریعے روزانہ سکول آتی جاتی ہیں اور فارغ وقت میں دوستوں سے ملنے بھی اسی گاڑی کا استعمال کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نہ حسن چاہیے، نہ دولت، کروڑ پتی نوجوان نے دلہن کے انتخاب کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

ان کی گاڑی اپنی غیر معمولی ساخت اور چھوٹے سائز کے باعث سڑک پر لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہے، بعض افراد اسے مستقبل کی گاڑی قرار دیتے ہیں تو کچھ اسے بڑے ٹوسٹر سے تشبیہ دیتے ہیں۔

سیلینا کے مطابق دیہی علاقے میں رہنے کی وجہ سے ان کے لیے ذاتی سواری انتہائی ضروری ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسکول آنے جانے اور ہفتے کے اختتام پر دوستوں سے ملاقات کے لیے یہ گاڑی انہیں خودمختاری فراہم کرتی ہے۔

یورپ کے کئی ممالک میں مخصوص شرائط کے تحت نوجوان کم عمری میں یہ گاڑیاں چلا سکتے ہیں، فرانس میں 14 سال کی عمر کے بعد روڈ سیفٹی سرٹیفکیٹ اور 8 گھنٹے کی تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو اجازت مل جاتی ہے۔

اٹلی میں بھی تقریباً یہی ضوابط ہیں، جبکہ جرمنی اور سپین میں کم از کم عمر 15 اور برطانیہ میں 16 سال مقرر ہے، ان گاڑیوں کو عام کاروں کے بجائے موٹرائزڈ کواڈری سائیکل کیٹیگری میں شمار کیا جاتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق فرانس میں ایسی گاڑیوں کی سالانہ رجسٹریشن 2019 میں تقریباً 13 ہزار تھی، جو گزشتہ سال بڑھ کر 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

یورپ بھر میں بھی گزشتہ 5 برسوں کے دوران ان کی فروخت 30 ہزار سے بڑھ کر 60 ہزار ہو چکی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق فرانس میں ایسی گاڑیوں کی سالانہ رجسٹریشن 2019 میں تقریباً 13 ہزار تھی، جو گزشتہ سال بڑھ کر 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

یورپ بھر میں بھی گزشتہ 5 برسوں کے دوران ان کی فروخت 30 ہزار سے بڑھ کر 60 ہزار ہو چکی ہے۔

 اس صنعت میں 2020 میں متعارف ہونے والی برقی سیتروئن آمی کو اہم موڑ قرار دیا جاتا ہے، مارکیٹ تجزیہ کار میری لور نیوو کے مطابق 2026 میں فروخت ہونے والی نئی بغیر لائسنس گاڑیوں میں 67 فیصد سے زیادہ برقی ماڈل ہیں،ان کا کہنا ہے کہ آمی کی کامیابی نے دیگر کمپنیوں کو بھی جدید برقی مائیکرو کاریں متعارف کرانے کی ترغیب دی۔

ان گاڑیوں کی مقبولیت کی ایک وجہ 2 پہیوں والی موٹر سائیکلوں اور موپیڈز کے لیے یورپی ضوابط کی سختی بھی ہے۔

نوجوان اب اسکوٹر کے بجائے ایسی گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں، کیونکہ یہ موسم سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ نسبتاً محفوظ بھی سمجھی جاتی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ